خام خوردنی تیل کی سپلائی معطل منافع خور سرگرم

منافع خور سرگرم ہوگئے ہیں اور گھی تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے


Business Reporter October 19, 2012
منافع خور عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھی تیل کی مصنوعی قلت شروع کردی ہے. فوٹو : فائل

گھی تیل انڈسٹری کو پورٹ قاسم سے خام خوردنی تیل کی سپلائی بدستور معطل ہے۔

منافع خور سرگرم ہوگئے ہیں اور گھی تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کراچی ریٹیل گراسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری محمد فرید قریشی کے مطابق گھی تیل کی طلب معمول کے مطابق ہے۔

منافع خور عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھی تیل کی مصنوعی قلت شروع کردی ہے ، گھی کے 16کلو کنستر کی قیمت 60روپے اضافے سے 2420روپے جبکہ تیل کے 16لیٹر کے کنستر کی قیمت 40روپے بڑھا کر 2450روپے کردی ہے جس کے سبب کھلے گھی تیل پر 3سے 4روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے ۔