تشدد کیسشہبازشریف کے داماد کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

علی عمران جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش، کیمپ جیل منتقل ،درخواست ضمانت دائر


Numainda Express October 19, 2012
علی عمران جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش، کیمپ جیل منتقل ،درخواست ضمانت دائر

جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیکری ملازم پر تشدد کے مقدمے میں ملوث وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرکیمپ جیل بھجوا دیا جبکہ درخواست ضمانت پرکارروائی آج تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز تھانہ ڈیفنس بی نے ملزم علی عمران کو دفعہ 109 کے تحت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم علی عمران سے مزید تفتیش درکارنہیں کیونکہ ملزم کے خلاف درج مقدمہ قابل ضمانت ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جس پرعدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ علی عمران کی درخواست ضمانت پر ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔ ملزم پرالزام ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ملزم کے کہنے پربیکری ملازم پر کو تشدد کانشانہ بنایا۔