رشید گوڈیل روبصحت کچھ لمحے کیلیے بسترپربٹھایا بھی گیا ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

میڈیکل بورڈکے ارکان رشیدگوڈیل کے مسلسل طبی ٹیسٹ اوران کی رپورٹس کا معائنہ کرکے اطمینان کااظہاربھی کررہے ہیں


Staff Reporter August 23, 2015
میڈیکل بورڈکے ارکان رشیدگوڈیل کے مسلسل طبی ٹیسٹ اوران کی رپورٹس کا معائنہ کرکے اطمینان کااظہاربھی کررہے ہیں:فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل گزشتہ 3 دن کے مقابلے ان کی طبعیت مزیدبہتری کی جانب آرہی ہے،انھیں ہفتے کوبستر سے سہارا دے کر چند لمحوں کے لیے بٹھایاگیا اور انھیں چمچے کے ذریعے مائع غذا بھی دی گئی۔

رشیدگوڈیل کے میڈیکل بورڈکے ارکان نے اپنے اجلاس میں رشیدگوڈیل کی حالت میں مزید بہتری آنے پراطمینان کااظہارکیاکہ رشید گوڈیل گزشتہ 3 دن سے بغیر وینٹی لیٹرکے بتدریج بہتری کی جانب آرہے ہیں۔ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایاکہ وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی سمیت دیگر نے رشید گوڈیل کی عیادت کی،میڈیکل بورڈکے ارکان رشیدگوڈیل کے مسلسل طبی ٹیسٹ اوران کی رپورٹس کا معائنہ کرکے اطمینان کااظہاربھی کررہے ہیں۔