حیدرآباد ڈکیتی میں مزاحمت پر بلڈرکا جواں سال بیٹا قتل

لطیف آباد میں 3مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرنقدی و انعامی بانڈ لوٹ لیے


Numainda Express October 19, 2012
ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کرنیوالے 19 سالہ عباس رضا کی کنپٹی پر گولی مار دی گئی

ISLAMABAD: ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، مقامی بلڈر کے جواں سال بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 2 میں مقامی بلڈر جاوید شیخ کے گھر میں 3 مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے نقد، انعامی بانڈز اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران باہر گیا ہوا جاوید شیخ کا 19 سالہ بیٹا عباس رضا شیخ گھر میں داخل ہوا اور ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے اس کی کنپٹی پر گولی مار دی اور فرار ہو گئے، نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔