امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر غزالہ حیات نے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا

ڈاکٹر غزالہ حیات سینٹ لوسس یونیورسٹی میں سیکریٹری و نیورولوجی کی پروفیسر ہیں


APP August 25, 2015
ڈاکٹر غزالہ حیات فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کی ہمشیرہ ہیں  فوٹو: فائل

امریکا میں مقیم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فزیشن پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حیات نے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ 2015 حاصل کر لیا۔

ڈاکٹر غزالہ حیات مرحومہ بیگم سرفراز اقبال اور ملک محمد اقبال کی بیٹی جبکہ فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال کی ہمشیرہ ہیں۔ وہ آسٹریلیا یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ حیات ، امریکا کے انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم اقبال کی بھی ہمشیرہ ہیں۔ وہ سینٹ لوسس یونیورسٹی میں سیکریٹری و نیورولوجی کی پروفیسر ہیں۔