بیروتكاربم دھماكے میں انٹيلی جنس چيف سميت 10افراد ہلاک 80سے زائد زخمی

مارے گئے انٹیلی جنس چیف جنرل وسام الحسن نے حاليہ دنوں ميں لبنان ميں ایک اسرائيلی جاسوس سيل كو بھی بے نقاب كيا تھا۔


INP October 20, 2012
بیروت میں کاربم دھماکے کی ايران ، شام اور حزب اللہ نے شديد الفاظ ميں مذمت کی۔ فوٹو:رائٹرز 

KARACHI: لبنان كے دارالحكومت بيروت ميں كار بم دھماكے ميں لبنان كے انٹيلی جنس چيف جنرل وسام الحسن سميت 10 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غير ملکی خبر رساں ادارے كے مطابق لبنان كے دارالحكومت ميں كار بم دھماكے ہوا جس ميں لبنان کی سكيورٹی فورسز كے انٹيلی جنس چيف جنرل وسام الحسن سميت 10افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل كرديا گيا ۔ جنرل وسام كوبشارالاسد كا بڑا مخالف تصور كيا جاتا تھا جب كہ لبنان کی مزاحمتی تنظيم حزب اللہ نے واقعے کی شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے قوم كو متحد رہنے کی تلقين کی۔ وسام نے حاليہ دنوں ميں لبنان ميں ایک اسرائيلی جاسوس سيل كو بھی بے نقاب كيا تھا جب كہ ايران كے وزير خارجہ علی اكبر صالحیٰ نے واقعے کی شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہو کہا كہ لبنانی عوام دشمن كے خلاف ڈٹ جائيں۔