پریمیئر فٹبال لیگ واپڈااورافغان کلب کا مقابلہ برابر

مسلم ایف سی نے پی ایم سی کو شکست دے دی، آرمی نے حبیب بینک کو زیر کرلیا


Sports Desk October 21, 2012
مسلم ایف سی نے پی ایم سی کو شکست دے دی، آرمی نے حبیب بینک کو زیر کرلیا. فوٹو: فائل

نویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں واپڈا اور افغان ایف سی کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں اسٹرائیکر ذوالفقار شاہ نے5 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو سبقت دلائی،4 منٹ بعد جدید خان پٹھان نے گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا، اس کے بعد کوئی گول نہ بنا، میچ کا واحد یلو کارڈ افغان ایف سی کے ہمت خان کو 75 ویں منٹ میں دکھایا گیا، جدید خان پٹھان بیسٹ پلیئر اور ذوالفقار شاہ بہترین اسکورر قرار پائے۔ پی ایم سی گرائونڈ فیصل آباد میں مسلم ایف سی نے پی ایم سی ایتھلیٹکو فیصل آباد کو 1-0سے شکست دی،اسٹرائیکر سعید احمد نے86 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا، بہترین کھلاڑی کا انعام ناکام سائیڈ کے ڈیفنڈر وقاص احمد کو دیا گیا جبکہ بیسٹ اسکورر سعید احمد رہے ۔

آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں میزبان ٹیم نے حبیب بینک کو1-0 سے زیر کیا،واحد گول مڈ فیلڈر مبشر احمد نے چھٹے منٹ میں کیا،بہترین کھلاڑی کا انعام ایچ بی ایل کے گول کیپر دلاور خان کو دیا گیا، بیسٹ اسکورر مبشر احمد رہے۔ ایونٹ میں اتوار کو کے آر ایل اور بلوچ ایف سی کا سامنا ریلو ے فٹبال اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، ووہیب ایف سی لاہور اور نیوی کی ٹیمیں یو ایم ٹی فٹبال گرائونڈ لاہور میں مدمقابل ہوں گی،پاکستان ایئر فورس اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان میچ پی اے ایف کمپلیکس گرائونڈ راولپنڈی میں ہوگا،زرعی ترقیاتی بینک اور پی آئی اے کی ٹیمیں جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں آمنے سامنے ہونگی۔