دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار بے مثال ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف

تاریخ گواہ ہے پاک فوج کے جوانوں،افسران نےمادروطن کےدفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک September 22, 2015
تاریخ گواہ ہے پاک فوج کے جوانوں،افسران نےمادروطن کےدفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دیں، سربراہ پاک فوج، فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی گیریژن کادورہ کیا اور گیارہویں انفنٹری ڈویژن کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگوں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفنٹری نے بے مثال کارکردگی دکھائی اور کھیم کرن اورحسینی والاسیکٹرمیں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے پاک فوج کے جوانوں،افسران نےمادروطن کےدفاع کے لیے مثال قربانیاں دیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک فوج کا بے مثال کردار ہے۔

مقبول خبریں