کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا کانووکیشن 23 اکتوبر کو ہوگا

کارکنان کے قاتل حکومت صفوں میں موجود ہیں،ڈاکٹر محمد فیاض کی گفتگو.


Staff Reporter October 21, 2012
کارکنان کے قاتل حکومت صفوں میں موجود ہیں، ڈاکٹر محمد فیاض کی گفتگو. فوٹو: فائل

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا چوتھاکانووکیشن منگل 23 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

کانووکیشن کی صدارت گورنرسندھ ڈاکٹر عشر ت العباد کرینگے اور سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد مہمان خصوصی ہونگے،اس حوالے سے بریفنگ میں پرنسپل کے ایم ڈی سی پروفیسر وقار کاظمی نے کہا کہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کانووکیشن میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی ڈگریاں دی جائیں گی،انھوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں 250 جبکہ بی ڈی ایس میں 100 داخلے دیے ہیں،کالج ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور سینئر سیلکشن بورڈ کی منظوری سے ٹیچنگ اور ہوم ٹیچنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کررہا ہے،انھوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی کے ملحقہ ٹیچنگ اسپتالوں عباسی شہید اسپتال ، کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز، سوبھراج میٹرنٹی ہوم، اسپنسرآئی اسپتال، اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں بستروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔

جس کی وجہ کے ایم ڈی سی انتظامیہ محسوس کرتی ہے کہ 2 ہزار مریضوں کیلیے بستروں، معیاری فیکلٹی اور بیسک سائنس ڈپارٹمنٹ کی تجویز کے ساتھ میڈیکل یونیورسٹی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، پروفیسر وقار کاظمی نے کہا کہ گورنرسندھ نے سب سے پہلے کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔