کے الیکٹرک کا عید الاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

شہر بھر میں 24 ستمبرسے28 ستمبرکی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک September 23, 2015
شہر بھر میں 24 ستمبرسے28 ستمبرکی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی، ترجمان کے الیکٹرک فوٹو: فائل

کے الیکٹرک نے عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں لوڈ شینڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے الیٹرک کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں 24 ستمبرسے28 ستمبرکی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی جب کہ کسی خرابی کی صورت میں کے الیکٹرک کاعملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہےگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی نہ آنےسے متعلق اطلاع 118 پردیں یا 8119 پرایس ایم ایس کریں جب کہ صارفین کےالیکٹرک کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ان ایام میں بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں