حکومت کا کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

کسانوں کوسہولیات کی فراہمی کےاقدامات روکنے کےخلاف پٹیشن دائر کی جائے، وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو ہدایت


ویب ڈیسک October 06, 2015
وزیر اعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایہت کردی۔

https://img.express.pk/media/images/q19/q19.webp

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ایگریکلچرل ریسرچ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل ریسرچ انڈومنٹ فنڈ سے کسانوں کی تربیت، فصلوں کو بہتر بنانے اور پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q110/q110.webp

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کاشت کاروں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے،کسان پیکیج ایک علاقے نہیں پورے ملک کے کاشت کاروں کے لئے ہےلیکن پیکیج پر عمل نہ ہونے پر ملک بھر کے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔ اس لئے اٹارنی جنرل فوری طور پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

https://img.express.pk/media/images/q27/q27.webp

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نواز شریف نے 341 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اسے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں