قرۃ العین عینی کو ’’سوال سوا سات سو کروڑ کا‘‘ کے بعد ایک اور فلم مل گئی

لوسٹوری فلم میں قرۃ العین عینی اوردانش تیمورکی شکل میں نئی رومانٹک جوڑی متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔


Qaiser Iftikhar October 17, 2015
ہدایتکارہ سنگیتا نے لوسٹوری فلم میں قرۃ العین عینی اوردانش تیمورکی شکل میں نئی رومانٹک جوڑی متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA: پاکستان میں بننے والی جدید ٹیکنالوجی کی فلموں میں قرۃ العین عینی کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔ بنکاک میں بننے والی فلم ''سوال سات سو کروڑکا'' کے بعد نئی فلم ''تم ہی توہو'' میں دانش تیمورکے ہمراہ مرکزی کردارمل گیا۔

ہدایتکارہ سنگیتا نے لوسٹوری فلم میں قرۃ العین عینی اوردانش تیمورکی شکل میں نئی رومانٹک جوڑی متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ فلم کے پندرہ روزہ سپیل کے دوران کراچی میں دوگیت اورسین عکسبند کیے جاچکے ہیں جب کہ آئندہ سپیل لاہورمیں شوٹ کیاجائے گا جس میں فلم کی پوری کاسٹ حصہ لے گی۔ قرۃ العین عینی نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ جب شوبزانڈسٹری میں قدم رکھا توفلموں اورڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہونے لگی لیکن میں نے اس وقت اپنی تمام توجہ ماڈلنگ پررکھی اوربہت سے ملٹی نیشنل برانڈز کے فوٹوشوٹس کروائے۔

لیکن گزشتہ دوبرسوں کے دوران پاکستانی سینما گھروں میں فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں ان کا معیار ہرلحاظ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے قریب تھا جس کی وجہ سے میں نے بھی فلم میں کام کرنے کوترجیح دی۔ اس دوران پہلی فلم ''سوال سات سوکروڑکا '' تھی جس سے اپنا ڈیبیوکیا لیکن اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی مجھے ہدایتکارہ سنگیتانے اپنی فلم ''تم ہی توہو'' میں دانش تیمورجیسے منجھے ہوئے اداکار کے ساتھ سائن کیا۔ یہ میرے لیے ایسا ہی تھا کہ جیسے میرے خواب حقیقت کا روپ دھاررہے ہوں۔

کیونکہ ایک طرف توسنگیتاجیسی سینئرہدایتکارہ اوردوسری جانب ٹی وی کا معروف ہیرودانش تیمور تھا۔ اس لیے یہ تجربہ ہرلحاظ سے بہت یادگاررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکارہ سنگیتا کی اس فلم سے مجھے پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک الگ پہچان ملے گی۔ ایک جاندارکردارمجھے سونپا گیا ہے اورمجھے امید ہے کہ جب شائقین اس فلم کودیکھیں گے تووہ خوب انجوائے کرینگے۔

جہاں تک بات اس فلم کے معیار کی ہے تومیں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس فلم کودنیا کے بیشترممالک میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا اورخاص طورپرپڑوسی ملک بھارت میں اگراس کونمائش کے لیے پیش کیا گیا تو پھر پاکستان کوبھی بھارت کی شکل میں ایک بڑی مارکیٹ مل جائے گی۔