پی آئی اے اور پالپا میں معاملات پھر بگڑنے کا خدشہ

انتظامیہ قائمہ کمیٹی کے سامنے معاملات طے ہونے کے باوجود مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، پالپا


Staff Reporter October 19, 2015
انتظامیہ قائمہ کمیٹی کے سامنے معاملات طے ہونے کے باوجود مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، پالپا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے اور پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے مابین طے شدہ معاملات ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آنا شروع ہوگئے ہیں اور پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ پر الزام عائدکیا ہے کہ انتظامیہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سامنے معاملات طے ہونے کے باوجوداب مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔

اس سلسلے میں پالپا کے عہدے داروں کا اجلاس ہواجس میں کہاگیاکہ پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن کے سامنے تمام معاملات طے پاچکے تھے اور 9 اکتوبرکوانتظامیہ کاپی آئی اے سے معاہدہ طے ہو گیا تھا تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ بعض حکومتی شخصیات کی جانب سے پائلٹس کودی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس رویے کیخلاف پالپا کے لیے عالمی ایوی ایشن اداروں سے رابطے کاآپشن بھی کھلا ہے۔