ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار اسلحہ برآمد

دوسری کارروائی پاک کالونی کے علاقے میں کی گئی جہاں چھا پہ مار کر ملزم محمد ذیشان کوگرفتار کیا گیا


Staff Reporter October 23, 2012
ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر جمیل سر جانی ٹائون کے علاقے میں2 افراد محمد سہیل اور حفیظ نامی شخص کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔ فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منگھو پیر سے پولیس مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر جمیل کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اورگولیاں برآمد کر لی ہیں ، ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر جمیل سر جانی ٹائون کے علاقے میں2 افراد محمد سہیل اور حفیظ نامی شخص کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔

انھوں نے بتایاکہ دوسری کارروائی پاک کالونی کے علاقے میں کی گئی جہاں چھا پہ مار کر ملزم محمد ذیشان کوگرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئی ہے ، فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار بھتہ خور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنیکی متعدد وارداتوں میںملوث ہے۔