دیپیکا پدوکون بھی اب ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

ہالی ووڈ سے اگر کوئی دلچسپ پیشکش ہوئی تو انکار ہرگز نہیں کروں گی، دیپیکا پدوکون


ویب ڈیسک November 01, 2015
ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں بہت دلچسپی ہے،اداکارہ:فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ دیپیکا پدوکون بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیارہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووٖڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون اپنی اداکاری کا بالی وود میں تو ڈنکا بجا چکی ہیں اور اب اداکارہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ہالی ووڈ میں اب پراجیکٹس کر نے کے لیے تیار ہوں،انہوں نے کہا ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں بہت دلچسپی ہے تاہم بالی ووڈ میں کافی عرصہ ہو گیا ہے.

دیپیکا کو ہالی ووڈ سے "فاسٹ اینڈ فیورس 7" کے لیے بھی پیش کش کی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ ''رام لیلا '' کی عکس بندی کے دوران "فاسٹ اینڈ فیورس 7" کی پیش کش ہوئی تھی تاہم "رام لیلا" کر کے بھی بہت خوش ہوں،اب انہیں ہالی ووڈ سے اگر کوئی دلچسپ پیشکش آتی ہے تو وہ انکار ہرگز نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دیپیکا پدوکون سے قبل ملیکہ شیراوت اور ایشوریہ رائے بچن بھی ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مقبول خبریں