کاجل نے دوستی کا حق اداکردیا، شاہ رخ کوبچانے سامنے آگئیں

شوبز ڈیسک  جمعرات 12 نومبر 2015
آج ہم غیر جانبدار ہیں جوپوچھنا ہے مجھ پوچھیں بہتر جواب دوں گی، کاجل  فوٹو : فائل

آج ہم غیر جانبدار ہیں جوپوچھنا ہے مجھ پوچھیں بہتر جواب دوں گی، کاجل فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دیے گئے متنا زعہ بیان کے باعث تاحال مشکلات کا سامنا ہے اور انھوں نے میڈیا کے سوالات سے بچنے کے لیے خاموشی اختیارکرلی ہے ۔

گزشتہ روز فلم ’دل والے‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے دوران جب صحافیوں نے ان سے اس سے منسلک سوال پوچھنے شروع کیے تو وہ پرسکون اور خاموش رہے لیکن شاہ رخ کی خاموشی کے بعد کاجول نے کہا ’آج ہم غیر جانبدارہیں، مجھ سے پوچھیے جو پوچھنا ہے۔ آپ کی باتوں کا میں بہتر جواب دوں گی۔

اس موقع پر اداکار ورون دھون نے کہاکہ اس بات پر سوال کرنے کے لیے یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔ ہم یہاں فلم کے بارے میں بات کرنے آئے ہیں اور آپ اپنے سوالات بھی وہیں تک محدود رکھیں۔کاجول اور ورون کے تیور سے یہ واضح تھا کہ وہ ان سوالات کے لیے تیار ہو کر آئے تھے اور بڑی صفائی سے شاہ رخ کو بچا لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔