مقامی تیارخشک دودھ پرجنرل سیلز ٹیکس چھوٹ سے انکار

چھوٹ دی توڈبلیوٹی اومعاہدے کی خلاف ورزی،مسائل پیداہونگے،ایف بی آر کا موقف


Irshad Ansari November 12, 2015
چھوٹ دی توڈبلیوٹی اومعاہدے کی خلاف ورزی،مسائل پیداہونگے،ایف بی آر کا موقف فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے خشک دودھ (پاؤڈرملک) پر جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موقف اختیار کیا ہے کہ ور لڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی) کے جی اے اے ٹی (گیٹ) معاہدے کے تحت پاکستان پابند ہے کہ درآمدی و مقامی اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں ہوگی اور اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی۔

اگر ایف بی آر کی جانب سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے خشک دودھ کو جی ایس ٹی سے چھوٹ دی جاتی ہے تو اس صورت میں تفریق پیدا ہوگی لہٰذا درآمدی اور مقامی سطح پر تیار خشک دودھ پر ایک شرح سے جی ایس ٹی نافذ العمل رہے گا لہٰذا مقامی سطع پر تیار ہونے والے دودھ کو جی ایس ٹی سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، اگر ایسا کیا تو ڈبلیو ٹی او کے معاہدہ کی خلاف ورزی ہو گی جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔