حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ہی کینٹینرسیاست دان پیدا ہورہے ہیں خورشید شاہ

وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیتے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک November 14, 2015
پیرس حملے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، قائد حزب اختلاف، فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ہی کینٹینرسیاست دان پیدا ہورہے ہیں جو کینٹینرز پر چڑھ کر سیاست کررہے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیاجارہاہے جب کہ وزیر اعظم غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف نہیں دے رہی اور بے تحاشہ ٹیکسز لگا کرعوام کو تنگ کیا جارہا ہے۔ حکومت بتائے کہ اس نے اپنے منشور پر کتنا عمل کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ہی کینٹینرسیاست دان پیدا ہورہے ہیں جو کینٹینرزپر چڑھ کر سیاست کررہے ہیں، پیرس حملوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ حملے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

مقبول خبریں