گل احمد کی موسمِ سرما کارنیول سیل پر اِک نظر

اس موسمِ سرما شاپنگ کارنیول میں آن لائن شاپنگ پر زبردست آفرز، حیرت انگیز ڈسکاؤنٹس کے ساتھ آئی فون 6 ایس بھی جیتیں۔


November 27, 2015
اس موسمِ سرما شاپنگ کارنیول میں آن لائن شاپنگ پر زبردست آفرز، حیرت انگیز ڈسکاؤنٹس کے ساتھ آئی فون 6 ایس بھی جیتیں۔

HYDERABAD/ MITHI: جنوبی ایشیا میں پوشاک اور لباس تیار اور فروخت کرنے والے سب سے مشہور ادارے گُل احمد کی جانب 26 نومبر 2015 سے اپنی سالانہ آن لائن سیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ صارفین کو پرہجوم آؤٹ لیٹس پر وقت صرف کرنے والی پریشانی سے بچانے کے لیے گُل احمد آئیڈیاز کی جانب سے ساری ورائٹی آن لائن رکھ کر اسے پوری دنیا کی دسترس میں کردیا گیا ہے اور اس کا سب سے بہتر حصہ یہ ہے کہ گُل احمد کو پسند کرنے والے بیرونِ ملک صارفین اسی ڈسکاؤنٹ پرخریداری کرسکتے ہیں جو کسی بھی آئیڈیاز اسٹور میں فراہم کیا جارہا ہے۔

گُل احمد ای کامرس بزنس یونٹ کے جنرل مینیجر کہتے ہیں 'آئیڈیاز(اسٹورز) ہمیشہ ہی شاپنگ کے پس منظر پر سب سے جدید ریٹیلر رہے ہیں۔ اس سال ہم ایک وسیع آن لائن تجربے کے ساتھ اپنی مشہور ونٹر سیل میں ایک نئی سمت متعارف کرارہے ہیں۔ پہلے 10 روز آن لائن متوجہ رکھنے والے تجربات، مقابلوں کے علاوہ ہم روزانہ نئی حیرت انگیز ڈیلز کا اعلان کریں گے۔'

زبردست ڈسکاؤنٹ کے علاوہ 30 نومبر 2015 تک روزانہ آئی فون 6 ایس کے تحفے بھی آپ ہی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

اسے حاصل کرنے کے لیے آن لائن شاپرز 10 ہزار کی خریداری کریں اور مقابلے میں شامل ہوجائیں۔ پھر 10 ہزار کی ہر شاپنگ پر لکی ڈرا میں ایک اور انٹری حاصل کی جاسکتی ہے۔ جیسے جیسے سیل آگے بڑھے گی ہر روز ایک نئے جیتنے والے کا اعلان کیا جائے گا۔

ایپک ونٹر کارنیول سیل کے نام سے فیس بک پرایک اسپیشل پیج بنایا گیا ہے جہاں ہرگھنٹے کے حساب سے نئی ڈیلز کے بارے میں ان صارفین کو آگاہ کیا جاتا رہے گا جو سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

ڈسکو لیشئس ڈسکاؤنٹس

گُل احمد سیل فیچرز میں 70 فیصد سے ذیادہ ڈسکاؤنٹس شامل ہیں اور کیٹلاگ کی ایک وسیع رینج ہے جو ان صارفین کو بھی اپنی جانب کھینچیں گی جو بہت کم شاپنگ کرتے ہیں۔



گُل احمد کی یہ حیرت انگیز سیل بقیہ تمام سیلز سے اس لیے الگ ہے کہ اس میں پراڈکٹ کی وسیع رینج موجود ہے جسے آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس رینج میں کرتیاں، ٹائٹس، ٹراؤزر، شوز اور بیگز جیسی دیگر اشیا شامل ہیں۔



اس سال آئیڈیاز سمرلان اور مڈ سمر کلیکشنز پر ایک پرکشش ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے۔ سلے اور بغیرسلے ہوئے خواتین کے لیے موسمِ گرما کی فیبرکس کا ایک وسیع انتخاب ہے جہاں گرمیوں کی لان سے لے کر مڈ سمر کیمبرک بھی دستیاب ہے۔





لیکن ابھی بات یہاں ختم نہیں ہوئی!

یہ سیل صرف خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ اس ایپک ونٹر کارنیول سیل میں مردوں کے لیے بھی ایک وسیع رینج رکھی گئی ہے۔ مینز کلیکشن میں خاکی، شینو، رنگین ڈینم اور ریگولر ڈینم سمیت آفس شرٹس بھی موجود ہیں جن میں ایکسکلوزو بلیک گولڈ کلیکشن کے علاوہ بہت افورڈیبل سِلور کلاسک، بہت سی کیژوَل شرٹس، ٹی شرٹس اور پولوز کی وسیع رینج موجود ہے۔ اس کے علاوہ دیگر پراڈکٹس میں کئی طرح کی فیبرکس، کلاسیکل ڈیزائن کے کف لنکس اور لیدر بیلٹس رکھے گئے ہیں۔



اس اہم شاپنگ فیسٹول میں بیڈنگ، کمبل، تکیوں کے غلاف ، کمفرٹر سیٹس اور گھریلو آرائش کی وسیع ورائٹی بھی پیش کی جارہی ہے۔ گُل احمد عالمی ہوم اسٹورز میں ایک اہم ادارے کی حیثیت بھی رکھتا ہے اور پاکستانی صارفین آئیڈیاز ہوم کلیکشن کی دیرپا کوالٹی کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ یہ تمام آئٹمز اس وقت مزید پرکشش ہوجاتے ہیں جب ان کے ساتھ حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہو۔



28 نومبر 2015 کو ملک بھر میں پھیلے گل احمد کے 65 آئیڈیاز اسٹورپر بھی سیل کا آغاز ہورہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے گل احمد کے آن لائن اسٹور یا گل احمد کے فیس بک پیچ کا وزٹ کیجئے۔

































یہ ایک جھلک تھی اس آفر کی جو ہم فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج سے رجوع کیجئے۔