صنفی امتیاز پاکستان دنیا کے 4 بدترین ممالک میں شامل

خواتین کی ملازمتوں کے بارے میں پاکستان کا نمبر چار، یمن اور چلی کے ساتھ ہے، عالمی رپورٹ


AFP October 25, 2012
خواتین کی ملازمتوں کے بارے میں پاکستان کا نمبر چار، یمن اور چلی کے ساتھ ہے، عالمی رپورٹ. فوٹو: فائل

ورلڈ اکنامک فورم نے صنفی امتیاز کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ملکوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خواتین کی ملازمت کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود دیگر شعبوں میں ملازمتوں اور تنخواہوں کے معاملے میں اب بھی عورتوں کے ساتھ صنفی امتیاز برتا جاتا ہے۔

یہ صورتحال ان ملکوں میں بھی پائی جاتی جہاں عام طور پر خواتین کی حصول تعلیم کیلیے بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 135 ممالک کے اعداد وشمار کے ذریعے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ، ناروے اور آئس لینڈ نے مردوں اور خواتین کے درمیان فرق دور کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے جبکہ پاکستان، چاڈ، یمن اور چلی اس حوالے سے بدترین ملکوں میں شامل ہیں۔ فہرست میں جرمنی کا 13واں اور امریکا کا 16واں نمبر ہے۔ چین گزشتہ برس کی 66ویں پوزیشن کے مقابلے میں امسال 69 ویں نمبر پرچلا گیا ہے۔