انڈورایشین ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان سے تھائی لینڈ منتقل

اب یہ ایونٹ 18نومبرکو ہی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 25, 2012
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ ایونٹ کی تاریخ 18نومبرسے بڑھا کر 27 دسمبر کردی جائے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

انڈورایشیا ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان سے تھائی لینڈ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی۔

انڈورایشیا ہاکی کپ 18 نومبر سے پاکستان میں منعقد ہونا تھا تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ ایونٹ کی تاریخ 18نومبرسے بڑھا کر 27 دسمبر کردی جائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایونٹ کی تاریخ بڑھانے کی درخواست ایشین ہاکی فیڈریشن نے مستردکرتے ہوئے ٹورنامنٹ تھائی لینڈ منتقل کردیا ہے اوراب یہ ایونٹ 18نومبرکو ہی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد کیا جائے گا۔

مقبول خبریں