ہنٹر بیف چٹ پٹی ران اور سالم بکرے روسٹ کرنیکی تیاریاں بھی مکمل

سالم بکرے روسٹ کرنے کے لیے فاسٹ فوڈ سینٹرز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں


Business Reporter October 26, 2012
شہر کے مختلف مقامات پر فاسٹ فوڈ سینٹرز پر قربانی کے گوشت سے ہنٹر بیف اور چٹ پٹی ران روسٹ، سالم بکرے روسٹ کرنے کے بینزر آویزاں کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

GENEVA: عید قرباں پر پکوان اور فاسٹ فوڈ سینٹرز کا کاروبار چمک اٹھتا ہے۔

قربانی کے گوشت سے قسم قسم کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں قربانی کے گوشت سے ہنٹر بیف، چٹ پٹی ران اور سالم بکرے روسٹ کرنے کے لیے فاسٹ فوڈ سینٹرز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر فاسٹ فوڈ سینٹرز پر قربانی کے گوشت سے ہنٹر بیف اور چٹ پٹی ران روسٹ، سالم بکرے روسٹ کرنے کے بینزر آویزاں کردیے گئے ہیں، گرومندر کے نزدیک معروف فوڈ سینٹر کے منیجر نے بتایا کہ ہنٹربیف، چٹ پٹی ران اور سالم بکرے روسٹ کرنے کے لیے تمام انتظامات عید سے ایک ہفتہ قبل مکمل کرلیے جاتے ہیں۔

جس کے لیے بڑے سردخانوں، اوون اور دیگر لوازمات کی ضرورت پڑتی ہے، عید پر اضافی لیبر بھی رکھنا پڑتی ہے، انھوں نے بتایا کہ زیادہ تر فیملیز قربانی کے گوشت سے اجتماعی دعوت کرنے کے لیے آرڈر دیتے ہیں، ہنٹر بیف اور سالم بکرے روسٹ کرنے کے لیے ایک دن قبل آرڈر لیا جاتا ہے۔