سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 61350 روپے تولہ ہوگئی

اس اضافے کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 52585 روپے ہوگئی۔


Business Reporter October 26, 2012
اس اضافے کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 52585 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

NOWSHERA: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1715 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 61350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 52585 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے1090 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے کے اضافے سے 934.28 روپے ہوگئی۔