صوبائی وزیرسردارعلی امین گنڈا پورپرفرد جرم عائد

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 9 دسمبر 2015
عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ پیشی 14 فروری2016ء مقررکر دی ہے۔:فوٹو: فائل

عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ پیشی 14 فروری2016ء مقررکر دی ہے۔:فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ اسٹیشن پرہنگامہ آرائی کرنے پر صوبائی وزیرسردارعلی امین گنڈا پورپرفرد جرم عائد کر دی گئی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ اسٹیشن پرہنگامہ آرائی اور بدنظمی کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف اور وزیرمال خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈہ پور جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پرفرد جرم عائدکردی گئی جب کہ علی امین گنڈا پور نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ پیشی 14 فروری2016ء مقررکر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔