سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی 3090روپے کلو سستی

اوگراکو منافع طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں، چیف جسٹس، پیسہ کس کی جیب میں گیا جلد پتہ چل جائے گا، جسٹس خواجہ


Numainda Express October 26, 2012
اوگراکو منافع طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں، چیف جسٹس، اوگرا اور سی این جی مالکان کی یاری لگتی ہے، سرا پکڑ لیا، پیسہ کس کی جیب میں گیا جلد پتہ چل جائے گا، جسٹس خواجہ. فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت خیبر پختونخوا، بلوچستان اور راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی قیمت میں 30.90روپے فی کلو جبکہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں30.38روپے کلوکمی کی گئی ہے۔ اس طرح ریجن ون میں سی این جی کی قیمت کم کر کے 61.64 روپے جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت کم کر کے 54.16روپے کلو کردی گئی ہے۔