طالبان سے امن مذاکرات آئندہ ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے اشرف غنی

دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے، افغان صدر


News Agencies December 12, 2015
دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے، افغان صدر۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی حکام سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کا کہا ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق انھوں نے کہا کہ افغان طالبان سے امن مذاکرات آئندہ ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اے پی پی کے مطابق اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلیے امریکا اور چین نے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے، ہم افغانستان میں امن کیلیے کوشاں ہیں جس کیلیے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔

مقبول خبریں