بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کا ملزم قاہرہ میں ہلاک

حاظم کی ہلاکت پولیس اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ، ملزم کو مدین نصر میں مکان میں گھیر لیا گیا


INP October 26, 2012
حاظم کی ہلاکت پولیس اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ، ملزم کو مدین نصر میں مکان میں گھیر لیا گیا فوٹو: فائل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر ہونیوالے حملے میں ملوث ایک ملزم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جمعرا ت کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکو مت قاہرہ میں گزشتہ ماہ لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں ملوث ایک ملزم کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق اس شحص کی ہلاکت قاہرہ کے نواحی علاقے مدین نصر میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوئی۔ حکام نے اس شخص کا نام صرف حاظم بتایا ہے۔

بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر ہونیوالے حملے میں امریکی سفیر سمیت چار سفارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔مصری حکام نے کہاہے کہ ملزم کو مدین نصر میں بدھ کی صبح ایک مکان میں گھیر لیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی اہلکاروں پر ایک بم بھی پھینکا تاہم وہ گھر کے اندر ہی گر گیا۔ اس موقع پر فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ حکام نے بتایا کہ بعد میں مکان میں سے ہتھیار ، دھماکا خیز مواد اور ملزم کی آتش زدہ لاش نکالی گئی۔