جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جسٹس سجاد علی شاہ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حلف لیا۔


/ December 14, 2015
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جسٹس سجاد علی شاہ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حلف لیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جسٹس سجاد علی شاہ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حلف لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سے قبل جسٹس فیصل عرب سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے تاہم ان کی بطور جسٹس سپریم کورٹ میں تعیناتی کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا عہدہ خالی تھا۔

مقبول خبریں