چوہدری شجاعت 2 روزہ نجی دورے پربھارت چلے گئے

جے پورمیںدوست کے بیٹے کی شادی میںشریک ہونگے،آج نمازعیداجمیرشریف میںاداکرینگے


Numainda Express October 27, 2012
جے پورمیںدوست کے بیٹے کی شادی میںشریک ہونگے،آج نمازعیداجمیرشریف میںاداکرینگے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے صدر وسابق وزیراعظم سینیٹر چوہدری شجاعت حسین جمعے کو بھارت کے روزہ نجی دورے پرچلے گئے۔

وہ عید کی نماز (آج) اجمیر شریف میں پڑھیں گے اور جے پور میں اپنے ایک بھارتی دوست کے بیٹے کی شادی میںشریک ہوں گے چوہدری شجاعت نمازعید کے بعداجمیر شریف میں خواجہ دین الدین چشتی کے مزار پرحاضری دیںگے پاکستان کی سالمیت وترقی واستحکام کیلیے خصوصی دعا کریں گے جبکہ ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی رواں سال عید آبائی علاقے گجرات میں منائیں گے۔