عید کی خوشیوں میں سیلاب زدگان کو یاد رکھا جائےگورنر وزیر اعلیٰ

پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرنا ہوگی


Staff Reporter October 27, 2012
عوام آج کے دن ملک کی ترقی ،خوشحالی اور امن آتشی کے لیے دعا کر یں، عید پیغامات فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ عید کے اس موقع پر ہمیں ضرورتمند وں اور غریبوں ، خاص طور پرسیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔

اپنے پیغام میںگورنر سندھ نے کہا کہ آج ہم سب جوش و خروش سے عید الاضحی منارہے ہیں ، اس اہم موقع پر تمام مقدس روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر اسوہ ابراہیمی ؑ کی اصل روح کو تازہ کریں، تو موجودہ حالات میں حضرت اسماعیل ؑ کی اطاعت سے وہ روشنی حاصل کرسکتے ہیں ،جس کی شعاعوں سے اپنی اور اپنے معاشرے کی تمام تاریکیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا اور اس کو مستحکم ، مضبوط ، خوشحال اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے بھی ہمیں سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرنا ہوگی ۔ اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا مو قع ہمیں ایثار ،قربانی اور صبر کادرسں کا دیتا ہے۔ انھوں نے کہا صوبائی کابینہ کے اراکین اور منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عید کے موقع پر عوام کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ان کے دکھ درداورمسائل معلوم کریںاور انہیں حل کر یں۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج کے دن ملک کی ترقی ،خوشحالی اور امن آتشی کے لیے دعا کر یں۔