پشاوراے این پی نے کالاباغ ڈیم منصوبے کی مخالفت کردی

مستردشدہ منصوبے کومشترکہ مفادات کونسل میں زیربحث لانے کی ضرورت نہیں،اے این پی


Numainda Express October 30, 2012
یہ منصوبہ خیبرپختونخواکے لیے زندگی اورموت کامسئلہ ہے جس پرسمجھوتہ نہیں ہوسکتا .فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے کالا باغ ڈیم کو مسترد شدہ منصوبہ قراردیتے ہوئے اسے مشترکہ مفادات کی کونسل میں زیربحث لانے کی مخالفت کردی اورسی سی آئی میں مذکورہ منصوبے کو زیر بحث لانے کی صورت میں اسکی بھرپور مخالفت کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اے این پی کے رہنمائوں نے رابطے پر کہاکہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے کومرکز اور تین صوبوں کی اسمبلیاں مسترد کرتے ہوئے دفن کرچکی ہیں اس لیے ایسے منصوبے کو دوبارہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں زیربحث لانے کی کوئی ضرورت نہیں،اس لیے اگر مذکورہ منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث لایاگیا تو اسے ایجنڈے پرلانے کی مخالفت کی جائے گی اور اگر اس کے باوجود اسے بحث کے لیے ایوان میں رکھا گیاتواس صورت میں اے این پی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی کیونکہ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔