بھارت نے عدنان سمیع کو شہریت دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 31 دسمبر 2015
عدنان سمیع نے رواں برس مئی میں بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

عدنان سمیع نے رواں برس مئی میں بھارتی شہریت کے لئے درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف گلوکار عدنان سمیع کو بھارت کی شہریت دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گلوکارعدنان سمیع خان کو شہریت دے دی ہے جس کے مطابق گلوکار یکم جنوری 2016 سے بھارت کے شہری ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کے بھارتی ویزے کی معیاد رواں برس مئی میں ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انھوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی شہریت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ عدنان سمیع بھارتی شہریت کے لئے پاکستان مخالف بیانات بھی دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔