کنیریا پابندی کیس اپیل کی سماعت دسمبر میں ہوگی

ناکامی کی صورت میں سماعت کے اخراجات ایک لاکھ پائونڈ بھی ادا کرنا پڑیں گے.


Sports Desk October 31, 2012
ناکامی کی صورت میں سماعت کے اخراجات ایک لاکھ پائونڈ بھی ادا کرنا پڑیں گے. فوٹو : اے ایف پی

SWAT: دانش کنیریا پر تاحیات پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت دسمبر میں ہوگی۔

پاکستانی لیگ اسپنر پر رواں برس جون میں ای سی بی کے ڈسپلنری پینل نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد کردی تھی،انھوں نے فیصلے کیخلاف اپیل کی ہوئی ہے، کنیریا کیلیے کیریئر بچانے اور کرپشن سے اپنا نام کلیئر کرانے کا یہ آخری موقع ہو گا، اپیل کے ناکام رہنے کی صورت پر انھیں ڈسپلنری پینل کی جانب سے عائد کردہ ایک لاکھ پائونڈ سماعت کے اخراجات بھی ادا کرنا پڑیں گے، آئندہ سماعت میں ای سی بی کے ڈسپلنری پینل میں تین رکن نئے ہوں گے۔

بولر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ خود اور ان کی قانونی ٹیم اپیل کی سماعت کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے، انھیں اندازہ ہے کہ یہ ان کا آخری موقع ہے، عدالت جانا انھیں خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے، دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے تصدیق کی کہ ای سی بی نے انھیں دسمبر میں اپیل کی ممکنہ سماعت سے آگاہ کردیا ہے،انھوں نے واضح کیا کہ یہ بنیادی طور پر اسپنر کا تازہ ٹرائل ہوگا، جس میں نئے گواہان پیش کیے جائیں گے، دانش کنیریا بھی اپنے دفاع میں نئے گواہ سامنے لاسکتے ہیں۔