فریحہ نعمان کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نکاح کی تقریب سادگی سے کی گئی تھی لیکن جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا


Qaiser Iftikhar January 07, 2016
نکاح کی تقریب سادگی سے کی گئی تھی لیکن جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا فوٹو : فائل

معروف گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید نے نکاح کرلیا۔ دونوں کے نکاح کی تقریب گزشتہ دنوں انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں ان کے چند قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نکاح کی تقریب سادگی سے کی گئی تھی لیکن جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف فنکار، گلوکاراوردیگرشریک ہونگے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویزاور نعمان جاوید کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دوستی چلی آرہی تھی اور اسی وجہ سے ان کے بارے میں شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہتی تھیں لیکن دونوں نے ہمیشہ اس کی تردید کی اور کہا کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں اورمل کرمیوزک کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ تاہم اب انھوں نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے جسے بعض وجوہات کی بنا پرخفیہ رکھا گیا۔