چیئرمین ایف بی آر ارشد حکیم کا تقرر سپریم کورٹ میں چیلنج

موجودہ چیئرمین کوچارج شیٹ کرنے کی رپورٹ بھی عام کی جائے، پٹیشن میں استدعا


Numainda Express November 01, 2012
موجودہ چیئرمین کوچارج شیٹ کرنے کی رپورٹ بھی عام کی جائے، پٹیشن میں استدعا ۔ فوٹو: فائل

ارشدحکیم کی بطور چیئرمین ایف بی آرتقرری کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایف بی آرکے ایک افسرمحمداشفاق نے اپنے وکیل بیرسٹرظفراللہ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ارشدحکیم کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پرکی گئی ہے اور اس کاکوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔ موجودہ چیئرمین کو چارج شیٹ کیاگیا تھاجس کے بعد انھوںنے استعفیٰ دیدیاتھا، درخواست میں چیئر مین ایف بی آرکے خلاف انکوائری کی رپورٹ کوعام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔