ٹنڈو محمد خان پولیس نے چوری کے الزام میں2کمسن بچوں کو گرفتار کر لیا

ہاشم اور اسرار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا، مدعی کا عدالت میں بچوں کو پہچاننے سے انکار، ضمانت پر رہا کر دیا


Nama Nigar November 02, 2012
ہاشم اور اسرار کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا، مدعی کا عدالت میں بچوں کو پہچاننے سے انکار، ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان میں پولیس نے چوری کے الزام میں 2کمسن بچوں کو گرفتار کر لیا۔

جنہیں ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ بلڑی شاہ کریم پولیس نے موسیٰ چانڈیو کے 3 ہزار روپے چوری کرنے کے الزام میں 2کمسن بچوں ہاشم رند اور اسرار رند کو گرفتار کر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو محمد خان کی عدالت میں پیش کیا، اس دوران بچے روتے رہے۔

عدالت نے مقدمے کے مدعی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد دونوں بچوں کو 10,10 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا اور پولیس کو ایک ہفتہ میں کیس کی مکمل تفتیش کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ مقدمہ کے مدعی موسیٰ چانڈیو نے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ اس کے 3 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں لیکن وہ ان دونوں بچوں نے نہیں چرائے اور نہ ہی وہ انہیں جانتا ہے۔ انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

مقبول خبریں