تلہار دھان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کسان پریشان

900 روپے فی من کے بجائے 600 میں خریداری، 4 کلو کٹوتی پر کاشتکار سراپا احتجاج


Nama Nigar November 02, 2012
900 روپے فی من کے بجائے 600 میں خریداری، 4 کلو کٹوتی پر کاشتکار سراپا احتجاج ۔ فوٹو : ایکسپریس

عید کے بعد رائس ملز مالکان نے دھان کی خریداری قیمتوں میں 300 روپے فی من تک کمی کر دی۔

جبکہ ایک من پر 4 کلو کٹوتی بھی کی جارہی ہے جس کیخلاف آبادگاروں نے احتجاج کرتے ہوئے رائس ملز کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں دھان کی قیمتوں میں ریکارڈکمی آگئی ہے، عید سے پہلے 900 روپے فی من فروخت ہونیوالی دھان آبادگار مجبوری میں 600 روپے فی من بیچ رہے ہیں۔

جبکہ رائس ملز مالکان اور بیوپاری فی من پر 4 کلو تک کٹوتی بھی کرتے ہیں۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ رائس ملز مالکان اپنی مرضی سے دھان کی قیمتیں مقرر کرتے ہیں جسکا حکومت نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ آبادگار رہنمائوں اسلم حسین خواجہ، سکندر علی جت، نظیر ملاح، محمد اسماعیل لاشاری اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھان کی سرکاری قیمت کم از کم 1200 روپے فی من مقرر کی جائے۔

مقبول خبریں