سعودی عرب میں مسجد میں دھماکا 4 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی

الاحسا کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی۔


ویب ڈیسک January 29, 2016
الاحسا کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے دروازے پر بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سعودی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 2 حملہ آوروں نے مسجد کے اندر داخل ہونے کی کوشش کیلیکنسیکیورٹی فورسز کے روکنے پر ایک نے مسجد کے باہر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے نے اندر داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دوسرا حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی عرب کے شہر دمام اور نجران میں مسجد پر حملوں کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے