کھلاڑیوں کی انجریز نے کرکٹ آسٹریلیا کو پریشان کردیا

پروٹیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل واٹسن سمیت تین پلیئرز فٹنس مسائل کا شکار


Sports Desk November 05, 2012
فٹنس مسائل کے باعث شین واٹسن کی گابا ٹیسٹ میں شرکت مشکوک۔ فوٹو: اے ایف پی

سیزن کے آغاز پر کھلاڑیوں کی انجریز نے کرکٹ آسٹریلیا کو پریشان کردیا، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل تین پلیئرز مختلف تکالیف سے دوچار ہوچکے ہیں۔

سیزن کے آغاز پر کھلاڑیوں کی انجریز نے کرکٹ آسٹریلیا کو پریشان کردیا، جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل تین پلیئرز مختلف تکالیف سے دوچار ہوچکے ہیں، شین واٹسن کی گابا ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے،کھلاڑیوں کی بہتر نگہداشت کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نوجوان پلیئرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے مختلف اقدامات کیے مگر ابھی تک ان کے فوائد سامنے نہیں آرہے ہیں، سب سے پہلے پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے پھر رکی پونٹنگ اور شین واٹسن بھی مختلف تکالیف سے دوچار ہوچکے۔

اس کی وجہ سے فی الحال ان کی 9 نومبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس صورتحال میں ایک بار پھر بورڈ پر دبائو بڑھ چکاکہ پلیئرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے مناسب پالیسی بنا کر اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرے۔ ادھر آل رائونڈر شین واٹسن نے تسلیم کیاکہ پنڈلی میں تکلیف کے باعث ان کا گابا ٹیسٹ کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بظاہر یہ انجری اتنی زیادہ نہیں جتنی محسوس ہورہی ہے مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جب آپ اس قسم کی چھوٹی تکالیف کی پروا نہیں کرتے تو صورتحال کتنی خراب ہوسکتی ہے، مجھے پہلے اسے درست کرنے کی ضرورت ہے، میں یہ صرف امید ہی کرسکتا ہوں کہ دو تین روز میں تکلیف ختم ہوجائے۔

شین واٹسن کی گابا ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے،کھلاڑیوں کی بہتر نگہداشت کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نوجوان پلیئرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے مختلف اقدامات کیے مگر ابھی تک ان کے فوائد سامنے نہیں آرہے ہیں، سب سے پہلے پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے پھر رکی پونٹنگ اور شین واٹسن بھی مختلف تکالیف سے دوچار ہوچکے، اس کی وجہ سے فی الحال ان کی 9 نومبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس صورتحال میں ایک بار پھر بورڈ پر دبائو بڑھ چکاکہ پلیئرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلیے مناسب پالیسی بنا کر اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرے۔ ادھر آل رائونڈر شین واٹسن نے تسلیم کیاکہ پنڈلی میں تکلیف کے باعث ان کا گابا ٹیسٹ کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، انھوں نے کہا کہ بظاہر یہ انجری اتنی زیادہ نہیں جتنی محسوس ہورہی ہے مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جب آپ اس قسم کی چھوٹی تکالیف کی پروا نہیں کرتے تو صورتحال کتنی خراب ہوسکتی ہے، مجھے پہلے اسے درست کرنے کی ضرورت ہے، میں یہ صرف امید ہی کرسکتا ہوں کہ دو تین روز میں تکلیف ختم ہوجائے۔