- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں اور دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جب کہ دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ کرکٹر ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے جس کے برخلاف انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی۔
دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر’’بریک سیلفی‘‘ پوسٹ کی لیکن نہ جانے انہیں کیا سوجھی انہوں نے اسے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔