گائیکی وراثت میں ملیالگ پہچان بنانا چاہتا ہوںمحسن عباس

پہلی آڈیو البم کے ہر گانے کی شاعری اورکمپوزیشن پر محنت کر رہا ہوں،گلوکار


Cultural Reporter November 06, 2012
حوصلہ افزائی اورمحبتیں ایوارڈ کا درجہ رکھتی ہیں ،محسن عباس فوٹو : فائل

KARACHI: گلوکارمحسن عباس نے کہا ہے کہ گائیکی میں اپنی الگ پہچان بنانا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میرا تعلق استاد نتھو کے گھرانے سے ہے اور گائیکی مجھے وراثت میں ملی ہے۔ استاد نتھو خان ' استاد عاشق علی خان کی فیملی سے تعلق رکھنے پر میری ذمے داری میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اسی لیے پہلی آڈیو البم کے ایک ایک گانے کی شاعری اورکمپوزیشن پر محنت کر رہا ہوںجس میں میرے بھائی اورا ستاد شاہد علی تعاون کر رہے ہیں۔ محسن عباس نے کہا کہ موسیقی کے نامور اساتذہ کی حوصلہ افزائی اورمحبتیں میرے لیے ایوارڈ کا درجہ رکھتی ہیں۔ پچھلے دنوں مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونیوالے ایک میوزک شو میں گلوکارہ سارہ رضا خان کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا جس میں ہم دونوں کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔

مقبول خبریں