- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
پاکستان آنے کا بہانہ ڈھونڈتا رہتاہوں، مہیش بھٹ
کراچی: مہیش بھٹ وہ واحد بھارتی فلم ساز ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر پاکستان سے اپنی دوستی نبھائی،اور جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا،مہیش بھٹ کی کراچی آمد کی چہ گہمیاں رواں سال کے آغاز سے ہی شروع ہوگئیں تھیں۔
مہیش بھٹ اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کے ہمراہ پیر کے روز پی کے فلائٹ275 سے کراچی آئے اور یہ خاص طور پر ناپا کے مدعو کرنے پر پاکستان آئے ہیں۔انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تو بہانہ ڈھونڈتا رہتا ہوں پاکستان آنے کے لیے ،پاکستان پہلے بھی متعدد بار آچکا ہوں، ہمیں وہی کرنا چاہیے ہے جو ہم آج کررہے ہیں۔ کیونکہ مثبت سوچ سے ہم دونوں ممالک کے درمیان بہتری لاسکتے ہیں،پاکستان بھارت میں ہونے والے فلم اور ڈرامہ فیسٹیول کے ذریعہ ہم مل کر تلخیوں اور دوریوں کو کم کرسکتے ہیں۔
پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے دلی لگاؤ ہے،میری پہلی فلم بطور ہدایت کارکا پریمئر بھی کارافلم فیسٹیول میں ہوا تھا،اور میری فلمی دنیا کی پہلی فلم’’ڈیڈی‘‘پر تھیٹر بھی کراچی میں پیش کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔