کترینہ کیف نے 2 ماہ میں 5 کلو وزن کم کرلیا

فلم میں بعض سینز کی ڈیمانڈ پر پورا اترنے کے لیے کترینہ کا سپر فٹ ہونا انتہائی ضروری تھا۔


Net News November 09, 2012
کترینہ وزن کم کرنے کے لئے لنچ اور ڈنر میں مچھلی اور سلاد استعمال کررہی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی کیوٹ کیٹ کترینہ کیف نے یش راج بینر کی ایکشن تھرلر فلم دھوم تھری میں خود کو فٹ دکھائی دینے کے لیے دو ماہ میں پانچ کلو وزن کم کرلیا ۔

یش راج فلمز کے مطابق فلم میں بعض سینز کی ڈیمانڈ پر پورا اترنے کے لیے کترینہ کا سپر فٹ ہونا انتہائی ضروری تھا، اس امر کی تصدیق کترینہ نے یہ کہہ کرکی کہ وہ لندن میں'' جب تک ہے جان ''کی عکس بندی کے دوران بھی ایک ٹرینر کی مدد سے وزن کم کرنے کی ایکسرسایز کرتی تھیں اور یہ سلسلہ ممبئی آمد کے بعد بھی جاری ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ گزشتہ دوماہ سے لنچ اور ڈنر میں مچھلی اور سلاد استعمال کررہی ہیں۔

مقبول خبریں