پرویزاشرف کیساتھ کام کرنے میں مزا آرہا ہے پرویزالٰہی

جن ’’لوگوں‘‘ کیساتھ ہم نے14 سال گزارے یا ضائع کیے، انھوں نے قدر نہیں کی، خطاب


APP/Monitoring Desk November 09, 2012
فوٹو : فائل

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کام کرنے میں مزا آرہا ہے۔

وزیراعظم نے مجھے کسی بات پر کبھی انکار نہیں کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جن لوگوں کے ساتھ ہم نے14 سال گزارے یا ضائع کیے، انھوں نے قدر نہیں کی۔ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب میں ہمارے منصوبوں کو بند کرایا اور اب تاجروں کو تنگ کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا ریپڈ ٹرانسپورٹ کا منصوبہ دنیا بھر میں ناکام ہوچکا ہے۔ انھوں کہا کہ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے بہتر فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین قریبی تعاون کا ہونا ضروری ہے۔ ایکسپورٹ پراسسنگ زونز چکری، اٹک اور چکوال کے مقام پر بھی قائم کئے جائیں گے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔