بولیویا میں اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کو سجانے کا تہوار منایا گیا

مرنے والے اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کو اچھی قسمت اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کے لئے سجایا جاتا ہے


November 09, 2012
اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کو اچھی قسمت اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کیلئے سجایا جاتا ہے ، فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: ایک تہوار ایسا بھی منایا جاتا ہے جس میں لوگ مرنے والے اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کو سجاتے ہیں۔

بولیویا میں ایک روایت کے مقامی افراد قبروں سے اپنے پیاروں کی کھوپڑیوں کو نکال کرسجاتے ہیں، ان افراد کا عقیدہ ہے کہ وہ ایسا اچھی قسمت اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کے لئے کرتے ہیں۔

مرنے والوں کی کھوپڑیوں کے پاس ان کی من پسند کھانے پینے کی اشیاء رکھی جاتی ہیں۔ یہی نہیں کھوپڑیوں کو عینک ، پھول وغیرہ لگا کراس طرح سجایا جاتا ہےجیسے وہ جیتے جاگتے انسان ہوں۔