ہمارا ساتھ دینے والوں کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہوگا انیس قائمخانی

کوئی بھی پارٹی اپنے قیام کے 9 دن بعد جلسے کا اعلان نہیں کرتی لیکن ہم نے کیا ہے، انیس قائم خانی


Staff Reporter March 12, 2016
کوئی بھی پارٹی اپنے قیام کے 9 دن بعد جلسے کا اعلان نہیں کرتی لیکن ہم نے کیا ہے، انیس قائم خانی: فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جو ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں انھیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔

گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں فاروڈ بلاک بنانے کی باتیں بے بنیاد ہیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی اپنے قیام کے 9 دن بعد جلسے کا اعلان نہیں کرتی لیکن ہم نے کیا ہے ۔ہم عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، مرکزی دفتر کا سوچ رہے ہیں اور بنائیں گے۔