پاکستانی فنکار بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں دلیر مہدی

میں اپنے پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کرتا ہوں، بھارتی گائیک


INP November 10, 2012
میں اپنے پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کرتا ہوں، بھارتی گائیک فوٹو : فائل

پاکستانی کامیڈین عرفان ملک اور علی حسن کی بھارت میں کارکردگی سے بھارتی فنکار بے حد خوش ہیں۔ چنکی پانڈے نے کہا کہ عرفان ملک اور علی حسن کی جوڑی ہنسا ہنسا کر پیٹ میں درد کردیتی ہے۔

ممتاز گائیک دلیر مہدی نے پاکستانی مزاحیہ جوڑی کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کہا کہ میں پاکستان جاتا رہتا ہوں۔ پاکستانی فنکار بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ میں اپنے پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کرتا ہوں۔ کئی فنکار میرے قریبی دوست بھی ہیں۔ عمر شریف اور معین اختر مرحوم نے بھی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔