بھارتی اداکارہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا

ٹیم میں غلطی کوئی بھی کرے لیکن تنقید شاہد آفریدی پر ہی کی جاتی ہے،عرشی خان


ویب ڈیسک March 13, 2016
ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ وہ سب اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی ماڈل واداکارہ عرشی خان نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔

عرشی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان شاہد آفریدی کو بھارت میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں ،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی پاکستان کو سپورٹ کریں،اپنے پیغام میں عرشی خان نے 19 مارچ کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیئے کلکتہ جانے کا بھی اعلان کیا۔

عرشی خان اس سے قبل بھی شاہد آفریدی سے متعلق متنازعہ بیانات دیتی رہی ہیں تاہم اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے پاکستانی کپتان کوکرکٹ کے میدان میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عرشی خان نے پاکستانیوں اور دنیا بھر میں موجود بوم بوم آفریدی کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو مکمل سپورٹ کریں اور ان پر بے جاتنقید سے اجتناب کریں،وہ ایک لیجنڈ ہیں، کیونکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور ورلڈ کپ جیتیں تو ان کو سپورٹ کریں۔



بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی پر بہت زیادہ پریشر ہے کیونکہ کپتان کی حیثیت سے پورے ملک کی ذمہ داری ان پر ہے،لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی بیٹسمین غلطی کرے تو بھی شاہد آفریدی پر تنقید کی جاتی ہے یا اگر محمد سمیع بھی غلطی کرے تو سب شاہد آفریدی کے خلاف بولنے لگتے ہیں حالانکہ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ وہ سب اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیئے بھارت کے شہر کلکتہ میں موجود ہے جہاں 16 مارچ کو اپنا پہلا میچ کھیلی گی جب کہ 19 مارچ کو شاہین شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں گے۔

مقبول خبریں