دوڑ دوران امتحان طالبات کے برقع اور اسکارف پہننے پر پابندی

ڈگری کالج میںبی ایس سی کے امتحان کے دوران ایکسٹرنل پر ہتک آمیز رویہ رکھنے کا الزام.


Nama Nigar November 10, 2012
ڈگری کالج میںبی ایس سی کے امتحان کے دوران ایکسٹرنل پر ہتک آمیز رویہ رکھنے کا الزام. فوٹو : فائل

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوابشاہ میں جاری بی ایس سی کے امتحانات میں ایکسٹرنل نے طالبات کے برقع پہن کر امتحانی مرکز آنے پر پابندی عائد کردی۔

برقعے اور اسکارف امتحانی مرکز سے باہر پھینک دیے جاتے ہیں، طالبات کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں جاری بی ایس سی کے امتحانات کے دوران ایکسٹرنل نے برقع اوڑھنے اور حجاب پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔طالبات نے الزام عائد کیا کہ ایکسٹرنل ان کے برقعے اور حجاب اتار کر امتحانی کمرے سے باہر پھینک دیتی ہیں اور پیپر ختم ہونے کے بعد طالبات اپنے برقعے اور حجاب ڈھونڈتی رہتی ہیں۔

جبکہ ایکسٹرنل نہ صرف طالبات سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتی ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل کے رویہ کے سبب امتحان دینا دشوار ہوگیا ہے اور جو طالبہ احتجاج کرتی ہے اس پر کاپی کیس کردیا جاتا ہے۔ طالبات نے گورنر سندھ، صوبائی وزیر تعلیم اور سندھ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر سے ایکسٹرنل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں