سیمی فائنلپرتھیو کے دعوے محض اتفاق نہیں ماہر شماریات

کسی ٹیم کے آسانی سے100رنزبنالینا پھردووکٹوں کااچانک گرنا غیرمعمولی ہے،جیتن


Sports Desk November 11, 2012
پاک بھارت سیمی فائنل پر بکی کے دعوے درست ہونا اتفاق نہیں، ماہر شماریات۔ فوٹو اے ایف پی

RAWALPINDI: برطانوی اخبار کے مطابق ماہرین شماریات بھی پرتھیو کے دعوے کو محض اتفاق سمجھنے کیلیے تیار نہیں ہیں۔

پاک بھارت سیمی فائنل فکسڈ قرار دینے والے صحافی ایڈ ہاکنز کا کہنا ہے کہ میں نے یہ جاننے کیلیے کہ پرتھیو کے دعوے درست ہونا کوئی اتفاق تو نہیں ، ایک ممبئی میں رہنے والے ماہر شماریات جیتن ٹھاکر سے رابطہ کیا جسکے پاس دسمبر 1992 کے بعد کھیلے گئے تمام میچز کا ڈیٹا بیس موجود ہے، میں نے ان سے کہا کہ معلوم کرے کہ کسی اننگز کے بارے میں اتنی تفصیل سے پیشگوئی کی جاسکتی ہے تو اس کا جواب تھا کہ اگر پرتھیو نے صرف پیشگوئی کی تو وہ اتنا خوش قسمت ہے کہ فوری طور پر لاٹری کا ٹکٹ خرید لے جیت جائے گا، کیونکہ میری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیم کے آسانی سے 100 رنز بنالینا، دو وکٹوں کا اچانک گرجانا۔

پھر 150 سے قبل 5 وکٹیں گنوانا اور 20 سے زائد رنز سے شکست کا مارجن انتہائی غیرمعمولی ہے، جیتن ٹھاکر نے کہا کہ میں نے دسمبر 1992 کے بعد کھیلے گئے وہ میچز لیے جن میں ٹیموں کو 250 سے 280 رنز کے ہدف کا تعاقب درپیش تھا،ان پر میں نے وہ میچ صورتحال اپلائی کی جس میں پاکستان کو ہدف حاصل کرنا تھا، تب یہ معلوم ہوا کہ 2434 مقابلوں میں ایسا صرف 6 مرتبہ ہوا ، یہ انتہائی ناممکن بات ہے اگر اس پر کوئی جوا ہوتا تو اس کا ریٹ 405-1 ہوتا، واضح رہے کہ کسی بھی میچ میں ہیٹ ٹرک کا ریٹ 106-1 ہوتا ہے۔